28 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے حارث ا سٹیل ملز کیس میں بینک آف پنجاب کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل کی سماعت کی تو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایا کہ بینک آف پنجاب منیر اے ملک کو اس کیس میں نیا وکیل مقرر کرنا چاہتا ہے، لہٰذا مہلت دی جائے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بینک آف پنجاب نے نیب اور حارث ا سٹیل ملز کے مالک شیخ افضل کے درمیان پلی بارگین کو بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جس کی آئندہ سماعت 30 جنوری کو مقرر ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔