لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت بارش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت ہلکی بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبہ پنجاب کے علاقے مریدکےشیخوپورہ،کوٹ ادو ، فیصل آباد اور جھنگ میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھلوال،کبیروالا اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر  اور  ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :