سینیٹ الیکشن: اپیلٹ ٹربیونل نے اعظم سواتی کے کاغذات منظور کرلیے

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی/ فائل فوٹو
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی/ فائل فوٹو

پشاور: اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےاپیل پربعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :