آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے— فوٹو: فائل
جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :