ایک سیکنڈ میں 156 ٹریلین فریم عکسبند کرنے والا انوکھا کیمرا

کینیڈا کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ Institut national de la recherche scientifique
کینیڈا کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ Institut national de la recherche scientifique

سائنسدانوں نے دنیا کا تیز ترین کیمرا تیار کیا ہے جس کی تصاویر کھینچنے کی رفتار دنگ کر دینے والی ہے۔

SCARF نامی کیمرا 156.3 terahertz (ٹی ایچ زی) کی رفتار سے تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

اسی طرح اس کے پکسلز 156.3 ٹریلین فریم فی سیکنڈ کے مساوی سمجھے جاسکتے ہیں۔

اس کیمرے کو سائنسی تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

خاص طور پر ایسے سائنسی ایونٹس جو ایک سیکنڈ سے بھی کم واقعات میں رونما ہوتے ہیں اور انہیں عام کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اس کیمرے کے تجربات اب تک کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اس کے ذریعے بہت تیزی سے ہونے والے واقعات جیسے سیمی کنڈکٹر کے جذب ہونے کا عمل کھینچنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

اسے کینیڈا کے پروفیسر جیانگ لیانگ اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے جو عالمی سطح پر الٹرا فاسٹ فوٹوگرافی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ان کے نئے کیمرے کے حوالے سے تحقیق جرنل نیچر میں شائع ہوئی۔

اس کیمرے کو عام افراد کی بجائے سائنسدان ہی استعمال کر سکیں گے مگر تحقیقی ٹیم کی جانب سے 2 کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے تاکہ اس کا کمرشل ورژن تیار کیا جاسکے۔

مزید خبریں :