پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا: ذرائع/ فائل فوٹو
کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کورکمیٹی  کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس میں  ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ قانونی امورپرہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا، لطیف کھوسہ کے مؤقف پر کورکمیٹی ممبران نے کہا آپ کا مؤقف تسلی بخش اورآپ کے قد کے مطابق نہیں،کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کرجاتے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ٹی آئی کورکمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی نے وکلا قیادت اورلیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی۔

مزید خبریں :