پاکستان
Time 02 اپریل ، 2024

کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ساتھ مل کرچلیں گے: مریم نواز کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو/ فوٹو فائل
سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ساتھ مل کرچلیں گے: مریم نواز کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو/ فوٹو فائل 

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہےگا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اورآئی پی پی کےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی طے کی گئی جب کہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی طرف سےاپنی خاتون امیدوارکو دستبردارکرانےکو سراہا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ساتھ مل کرچلیں گے، ہماراعزم پنجاب کی ترقی ہے، اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہےگا۔

مزید خبریں :