پاکستان
Time 02 اپریل ، 2024

رمضان اسپیشل ، آج افطار پر بنائیں ایگ پکوڑا

افطار کیلئے نئی ریسیپی آزمائیں اور تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل
افطار کیلئے نئی ریسیپی آزمائیں اور تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل

اجزا:

 انڈے6 عدد سخت ابلے ہوئے چھیل لیں اور آدھ انچ موٹے قتلے کاٹ لیں۔

 بیسن آدھا کپ، کارن فلور 2 چائے کے چمچ، سفید مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، نمک حسب ضرورت، اجینو موٹو چٹکی بھر، سویا ساس ایک چائے کا چمچ، چلی گارلک ساس ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب: 

بیسن، کارن فلور اور ساری اشیا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو۔

 اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں، اس ترکیب سے آلو کے قتلے اور پیاز کے لچھے بھی فرائی کرسکتی ہیں۔

مزید خبریں :