گالف کی ایک گیند کو 15 میل دور سے بھی لینس میں محفوظ کرنیوالا حیران کن کیمرا

اسے چلی میں نصب کیا جائے گا / فوٹو بشکریہ SLAC National Accelerator Laboratory
اسے چلی میں نصب کیا جائے گا / فوٹو بشکریہ SLAC National Accelerator Laboratory

دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل کیمرا تیار کرلیا گیا ہے جس کی خصوصیات دنگ کر دینے والی ہیں۔

Legacy سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی) نامی کیمرا بہت جلد چلی کی ویرا سی روبن آبزرویٹری میں نصب کیا جائے گا۔

یہ 3200 میگا پکسل کیمرا ہے جو اتنا طاقتور ہے کہ گالف کی ایک گیند کو 15 میل دور سے بھی لینس میں محفوظ کرسکتا ہے۔

ایل ایس ایس ٹی کیمرا عام ڈیجیٹل کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے اور اس میں 189 سنسرز نصب ہیں جو ستاروں اور دیگر کی روشنی کو اکٹھا کرکے برقی سگنلز میں بدل دیتے ہیں جن کی مدد سے ڈیجیٹل تصاویر تیار کی جاتی ہیں۔

ہر سنسر کا حجم 16 ملی میٹر کا ہے اور ہر ایک کے پکسلز کسی آئی فون کیمرے سے زیادہ ہیں۔

اسی طرح اس کے 2 لینس ہیں، جن میں سے ایک لینس ڈیڑھ میٹرچوڑا ہے جو سب سے بڑا لینس بھی ہے جبکہ دوسرا لینس 90 سینٹی میٹر چوڑا ہے

اس کیمرے سے محققین کو قیمتی ڈیٹا مل سکے گا جس سے وہ کائنات کے عظیم اسرار کے بارے کافی کچھ جان سکیں گے۔

3 ہزار کلو گرام وزنی اس کیمرے کی کھینچی گئی تصاویر کا ریزولوشن 3.2 گیگا پکسلز تک ہوگا جبکہ وہ خود اس کا حجم ایک چھوٹی ایس یو وی جتنا ہے۔

ویرا سی روبن آبزرویٹری کے ڈائریکٹر Željko Ivezić کے مطابق ایل ایس ایس ٹی کیمرا جلد آبزرویٹری کا حصہ بن جائے گا اور اس سے رات کے آسمان کا سب سے تفصیلی نقشہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :