30 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکی سینیٹ میں سینیٹر جان کیری کی بطور امریکی وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 94 سینیٹرز نے کیری کی حمایت میں جبکہ تین نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بھی متفقہ طور پر سینیٹر جان کیری کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کر دی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے سال 2004 کے الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار 69 سالہ جان کیری کو ہلیری کلنٹن کی جگہ سیکریٹری خارجہ نامزد کردیا ہے، جس نے 28 سال بحیثیت سینیٹر خدمات سرانجام دیئے ہیں۔