پاکستان
Time 06 اپریل ، 2024

کراچی: عید تک شاپنگ سینٹرز کے باہر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم

افطار کے بعد لفٹ کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بغیر جرمانے کے واپس ملیں گی: ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز۔ فوٹو فائل
افطار کے بعد لفٹ کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بغیر جرمانے کے واپس ملیں گی: ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز۔ فوٹو فائل

عید تک کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز کے باہر سے اٹھائی گئی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم کر دیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے کراچی کے شہریوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افطار کے بعد لفٹ کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بغیر جرمانے کے واپس ملیں گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ شہری نو پارکنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی جگہوں پر پارکنگ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا ٹریفک پولیس اہلکاروں کو غیر ضروری چالان کرنے سے روکا گیا ہے، اہلکاروں کو ون وے اور رانگ وےکی خلاف ورزی پر چالان کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :