دنیا
Time 07 مئی ، 2024

کرکٹ کے دوران نازک حصے پر گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا انتقال کرگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا—فوٹو: اسکرین گریب
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا—فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے زور دار شاٹ کے باعث گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔

اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس کے مطابق 11 سالہ لڑکا شوریا گیند کرواتا ہے لیکن بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا اور گیند اس کے جسم کے نازک حصے پر لگتی ہے جس سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔

انڈور گراؤنڈ میں موجود دیگر بچوں نے قریب موجود نوجوانوں سے مدد لینے کی کوشش کی اور اسے اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

مزید خبریں :