Time 07 مئی ، 2024
پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم

بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے: وفاقی وزیر داخلہ/ اسکرین گریب
بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے: وفاقی وزیر داخلہ/ اسکرین گریب

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔

لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اووربلنگ اوربجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

وزیرداخلہ نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے جب کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ 


مزید خبریں :