16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…جے یو آئی نے وزیر اعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہو نے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سیاسی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی،جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے۔ وزیر اعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونا شرعی ،آئینی اور قانونی تقاضا ہے،جے یو آئی کے نزدیک عدلیہ کا فیصلوں کا احترام ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر ادارے کام کریں گے تو ملک بحرانوں سے بچا رہے گا۔