Time 06 اپریل ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان اور پنجگور میں سکیورٹی فورسزکے آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  اور  پنجگور  میں  سکیورٹی فورسز کے آپریشنز  میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  2 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز  نے پنجگور  میں بھی  خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز موادکا ذخیرہ برآمد ہوا۔

مزید خبریں :