دنیا
Time 02 مئی ، 2024

چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیاں نیچے جاگریں، 36 افراد ہلاک

حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں: خبر ایجنسی/ فوٹو بی بی سی
حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں: خبر ایجنسی/ فوٹو بی بی سی

چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے  36افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں  پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔

خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

فوٹوبشکریہ بی بی سی
فوٹوبشکریہ بی بی سی 

حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج  ایکسپریس وے  کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے  جس میں سڑک  کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

حکام  کی جانب سے تاحال  واقعے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :