Time 06 اپریل ، 2024
پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی چائے پینے سے ہلاک 5 بچوں کی والدہ بھی دم توڑگئی

بچوں کی والدہ نادیہ نے گزشتہ روز وڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کیا تھا: فائل فوٹو
بچوں کی والدہ نادیہ نے گزشتہ روز وڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کیا تھا: فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے پینے سے ہلاک 5 بچوں کی والدہ نادیہ بھی دم توڑ گئی۔

گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر سے لڑائی کے بعد زہریلی چائے پینے کے بعد خاتون اور بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں 4 بچے کل ہلاک ہوگئے تھے  جب کہ بڑی بیٹی اور  والدہ آج دم توڑ گئیں ۔ 

بچوں کی والدہ نادیہ نے گزشتہ روز  ویڈیو  پیغام میں اپنے شوہر  پر چائے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

 پولیس حکام کو شبہ ہےکہ چائے میں زہر نادیہ نے ملایا تھا، پولیس نے نادیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں خاتون نے طیش میں آکر پہلے 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلائی اور پھر خود بھی کھالی۔

مزید خبریں :