05 اپریل ، 2024
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے خود سمیت 5 بچوں کو بھی زہریلی چیز کھلادی۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں خاتون نے طیش میں آکر پہلے 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلائی اور پھر خود بھی کھالی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاتون اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 بچے انتقال کرگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون اور ایک بچہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔