پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑا کرنا مناسب نہیں: وفاقی وزیر قانون

اگرایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں، وزیراعظم نے یہی بات کی اور ارباب اختیار تک پہنچائی ہے: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل
اگرایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں، وزیراعظم نے یہی بات کی اور ارباب اختیار تک پہنچائی ہے: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی، سکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں لیکن کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں سے رابطے کرنا پڑتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔

مزید خبریں :