پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

آج چھٹی کے روز افطار میں بنائیں پیزا پارسلے

دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں دو عدد باریک کٹے چکن بریسٹ کے ساتھ حسب ذائقہ نمک ڈالیں__فوٹو: فائل
دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں دو عدد باریک کٹے چکن بریسٹ کے ساتھ حسب ذائقہ نمک ڈالیں__فوٹو: فائل

اجزاء:

سموسہ پٹی دو درجن، سوری رائس نوڈلز ایک کپ، چکن بریسٹ (باریک کٹے) دو عدد، نمک آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، سوئٹ کارن آدھا کپ، شملہ مرچ آدھا کپ، سوری چلی گارلک ساس دو کھانے کے چمچے، سوری سوئٹ ساس دو کھانے کے چمچے، ہوئزن ساس دو کھانے کے چمچے، چیڈر چیز ایک کپ، اوریگانو لیوز ایک چائے کا چمچہ۔

ترکیب:

دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں دو عدد باریک کٹے چکن بریسٹ کے ساتھ حسب ذائقہ نمک، آدھا چائے کا چمچہ کالی مرچ، دو کھانے کے چمچے چلی گارلک ساس، دو کھانے کے چمچے سوئٹ ساس، دو کھانے کے چمچے ہوئزن ساس، ایک کپ سوری رائس نوڈلز، آدھا کپ سوئٹ کارن، آدھا کپ شملہ مرچ اور ایک چائے کا چمچہ اوریگانو لیوز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور نکال لیں۔ 

مکسچر کو ٹھنڈا کر کے اس میں ایک کپ چیڈر چیز شامل کریں۔ 

اب مکسچر کو دو سموسہ پٹی میں بھریں اور کراس میں بند کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔

مزید خبریں :