پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :