30 جنوری ، 2013
کراچی…پاکستان مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان انتخابی اتحاد پراصولی اتفاق رائے ہوگیاہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے جیونیوزکو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جے یوآئی کو انتخابی اتحاد کی پیش کش کی ہے جس پرجے یوآئی نے اجلاس منعقد کرکے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کی اصولی منظوری دی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب،خیبرپختونخوااور بلوچستان میں انتخابی اتحاد کا امکان ہے۔