30 جنوری ، 2013
باڑہ…خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آج صبح خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے دواتوئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 12 شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے اوبلن میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔