دنیا
Time 08 اپریل ، 2024

قاہرہ: غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں اہم پیشرفت

مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے: مصری ٹی وی کا دعویٰ— فوٹو: فائل
مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے: مصری ٹی وی کا دعویٰ— فوٹو: فائل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مصری سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، فریقین کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفود کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس سمیت مذاکرات میں شامل فریقین کی جانب سے مصری ٹی وی کی مذاکرات میں پیشرفت سے متعلق خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :