30 جنوری ، 2013
نوابشاہ …نوابشاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،اہل علاقہ کاریلوے ٹریک پرلاش کر احتجاج کیا،اورریلوے ٹریفک معطل کردی۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے ملک کالونی میں ڈاکووٴں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔واقعے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ٹائر جلائے اورٹریک پر لاش رکھ کر دھرنادیا۔ احتجاج کے باعث صبح ساڑھے 9 بجے سے ریلوے ٹریفک معطل ہے اور پنجاب سے کراچی جانے والی بہاوٴالدین ایکسپریس اور بابافرید الدین ایکسپریس نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر روک لی گئی ہیں۔