30 جنوری ، 2013
پشاور…کراچی سے پشاورآنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن چکی ہے۔ آج آنے والی تمام ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے پشاورآنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سولہ گھنٹے لیٹ ہے۔ جو رات دس بج کے قریب پشاور پہنچے گی۔ خیبر میل تین گھنٹے تاخیر سے صبح دس بجے پشاور پہنچی۔ جبکہ عوام ایکسپریس بھی آدھا گھنٹہ تآخیر سے شام ساڑھے چھ بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ پشاور سے پسنجر اور کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی آج بھی منسوخ رہی۔