پاکستان
30 جنوری ، 2013

غیر جمہوری عناصر کے اِرادے کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم

 غیر جمہوری عناصر کے اِرادے کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ بعض غیر جمہوری اور غیر ریاستی عناصر جمہوری نظام کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر ان کے ارادے پورے نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ آئین سے ماورا ہے۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں تین سالہ تجارتی پالیسی اور ہیلتھ آرڈیننس 2012 کی منظوری کا امکان ہے، ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ چند ہفتوں میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں،حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے پرعزم ہے ، جمہوری نظام کو خراب کرنے کی کوششوں سے نہ صرف جمہوریت کو خطرہ ہے بلکہ معاشی استحکام بھی متاثر ہو سکتا ہے، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کسی کو جمہوری سیٹ اپ ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،پہلے بھی ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، اب بھی دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، چیف الیکشن کمشنر یا اس کے ارکان کو نامزدگی کے طریقہ کار کے تحت ہی ہٹایا جا سکتا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابی لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے ،وفاق اور صوبوں میں تمام فریقین کی مشاورت سے غیر جانبدارانہ نگران سیٹ اپ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :