30 جنوری ، 2013
کٹک…آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے وارپ اپ میچز میں اڑیسہ الیون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ،پاکستانی خواتین کا آغاز مایوس کن رہا۔ دونوں اوپنرز 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔ جس کے بعدثنا میر اور نین عبادی نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کی ، ثنا 25 اور نین 29 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئیں ،بسمہ معروف کے 44 رنز نے پاکستان کا اسکور154 رنز تک پہنچایا ،جواب میں اڑیسہ الیون نے مقررہ ہدف 48.5 اوورز میں پورا کرلیا ،سگاواتیکا راتھ نے 51 رنز بنائیے۔