دنیا
Time 10 اپریل ، 2024

غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی بھی آج عید منا رہے ہیں

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے نماز عید کا اجتماع ہوا
جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے نماز عید کا اجتماع ہوا

غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی بھی آج خیموں میں عید منا رہے ہیں۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو عید کے دن بھی اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے، وسطی غزہ کے نصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔

یاد رہے کہ 6 ماہ سے جاری صیہونی نسل کشی مہم میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار  تک پہنچ چکی ہے جبکہ 80 ہزاز سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :