پاکستان
Time 12 اپریل ، 2024

سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنے 40 روز گزر گئے، صوبائی کابینہ وجود میں نہیں آسکی

اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، پیر 15 اپریل کو صوبائی کابینہ حلف اٹھائے گی: ترجمان بلوچستان حکومت__فوٹو: فائل
اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، پیر 15 اپریل کو صوبائی کابینہ حلف اٹھائے گی: ترجمان بلوچستان حکومت__فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں عام انتخابات کو 62 روز اور میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بنے 40 روز گزر گئے لیکن صوبائی کابینہ وجود میں نہیں آسکی۔

8 فروری کے عام انتخابات کے بعد تین صوبوں میں صوبائی کابینہ کافی عرصے سے کام کررہی ہیں مگر بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے 4 اپریل کو کابینہ کے حلف اٹھانے کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر صوبائی کابینہ نہ بن سکی۔

صوبائی کابینہ کی عدم تشکیل پر سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کے اتحادیوں میں وزراتوں کی تقسیم پر اختلاف ہے۔

تاہم ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، پیر 15 اپریل کو صوبائی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

مزید خبریں :