Time 12 اپریل ، 2024
کھیل

قومی کرکٹر عالیہ ریاض کا وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے نکاح آج ہوگا

ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے__فوٹو: سوشل میڈیا
ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس آج یعنی جمعے کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

جوڑے کے نکاح کی تقریب جمعے کی شب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی جس میں ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی کی تقریب چند روز قبل واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :