دنیا
Time 12 اپریل ، 2024

یورپی پارلیمنٹ میں سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنےکی اصلاحات منظور

یورپی یونین کے اسائلم اینڈ مائگریشن معاہدے پر 2015 سے مذاکرات جاری تھے— فوٹو: رائٹرز
یورپی یونین کے اسائلم اینڈ مائگریشن معاہدے پر 2015 سے مذاکرات جاری تھے— فوٹو: رائٹرز

یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور  سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کر لی ہیں۔

یورپی یونین کے اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدے پر 2015 سے مذاکرات جاری تھے۔ اس معاہدے کو نافذ العمل ہونے میں 2 سال لگیں گے۔ 

معاہدے کا مقصد سیاسی پناہ کی درخواستوں کو زیادہ سے  زیادہ 12 ہفتوں میں نمٹانا اور مسترد ہونے والے تارکین وطن کو فوراً  ان کے ملک واپس بھیجنا ہے۔ 

معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ  2022 میں 3 لاکھ 80 ہزار تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر یورپی یونین کی سرحد پار کی۔

مزید خبریں :