16 جنوری ، 2012
اسلام آباد …مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد کا مقصدمحض اقتدار کا حصول نہیں،وہ جمہوری اداروں کا استحکام،معیشت کی ترقی ،جمہوری روایات کافروغ اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،آئین ، قانون اور جمہوریت کی بالادستی اور عدلیہ کی حقیقی آزادی پر یقین رکھنے والے اس مقصد میں ان کا ساتھ دیں گے مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنواز شریف نے اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچنے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں اپوزیشن سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق محمدنواز شریف نے کہا کہ ن لیگ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،اور اس مقصد کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کل پیر پگارا کی رحلت پر اظہار تعزیت کیلئے پیر جوگوٹھ جائیں گے،جہاں وہ نئے پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی سے ملاقات کریں گے۔