پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور کار برآمد

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ فوٹو فائل
ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ فوٹو فائل

شکارپور میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور کار  بھی برآمد ہوا۔ 

ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکو ڈکھن لنک کےقریب واردات کے ارادے سےکھڑے تھے کہ اسی دوران انہوں نے گشت پر موجود پولیس نفری کو دیکھ فائرنگ کردی۔

عرفان سموں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے بھی  چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :