Time 22 اپریل ، 2024
دنیا

98 مرتبہ ہارنے کے باوجود بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

حسنو رام فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں/ فوٹو بھارتی میڈیا
حسنو رام فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے  رہائشی نے 98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود الیکش لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 98 دفعہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ 

حسنو رام کا کہنا ہے کہ 'الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایک کلرک رہنے کی وجہ سے حسنو رام اس قابل ہیں کہ وہ اپنے اخراجات خود اٹھا سکیں جب کہ ان کے الیکشن لڑنے کے  اس جنون کو دیکھتے ہوئے ان کا خاندان ان کے اس عمل میں  مکمل طور  پر ان کا ساتھ دیتا ہے۔ 

مزید خبریں :