دنیا
Time 23 اپریل ، 2024

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، چین میں قبل از وقت 2 سے 3 گنا زائد بارشوں نے تباہی مچادی

فوٹو: واشنگٹن پوسٹ
فوٹو: واشنگٹن پوسٹ

چین میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے رنگ دکھانا شروع کردیے، جنوبی صوبوں میں مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں، شدید بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی ہوئے۔

گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں میں قبل از وقت اور 2 سے 3 گنا زائد بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر معمولی بارشوں سے دریا پر بنا پُل گر گیا، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں اور شدید بارشوں کے بعد بہنے والے سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہ گئیں۔

خراب موسم کے باعث اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :