پاکستان
Time 23 اپریل ، 2024

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

مرنے والے کی شناخت منا بیگ کے نام سے کی گئی ہے ، منا بیگ کی رہائشی عمارت میں دکان تھی: ریسکیو حکام__فوٹو: سوشل میڈیا
مرنے والے کی شناخت منا بیگ کے نام سے کی گئی ہے ، منا بیگ کی رہائشی عمارت میں دکان تھی: ریسکیو حکام__فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے بلاک میں رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ورکرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد ایک شخص دم توڑ گیا جب کہ عمارت کے رہائشیوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت منا بیگ کے نام سے کی گئی ہے ، منا بیگ کی رہائشی عمارت میں دکان تھی جب کہ وہ نارتھ ناظم آباد کا ہی رہائشی تھا۔

 واقعے کے بعد عمارت میں قائم دکانوں سے دکانداروں نے اپنا سامان نکالنا شروع کردیا ۔

 خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارت کی حالت کے پیش نظر اسے سیل کیا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :