دنیا
Time 25 اپریل ، 2024

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

ناصراسپتال کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے—فوٹو: عرب میڈیا
ناصراسپتال کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے—فوٹو: عرب میڈیا

واشنگٹن: امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

دوسری جانب غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افرادکی اجتماعی قبر ملی، غزہ شہرمیں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً 30 افرادکی اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال میں اجتماعی قبروں سے مزید 35 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ناصراسپتال کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :