پاکستان
Time 29 اپریل ، 2024

اسلام آباد وائلڈ لائف کا مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے فیصلے پر اعتراض

وزارت داخلہ نے ٹریلز پر غیر ملکی وزیٹرز سے موبائل اور نقدی چھینے جانے کے بعد موٹر سائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل
وزارت داخلہ نے ٹریلز پر غیر ملکی وزیٹرز سے موبائل اور نقدی چھینے جانے کے بعد موٹر سائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل

اسلام آباد وائلڈ لائف نے مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے وزارت داخلہ کے فیصلے پر اعتراض کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے وزارت داخلہ سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی اور وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے کے مطابق مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ سے صوتی آلودگی پھیلے گی اور موٹرسائیکل پیٹرولنگ پرسکون فضا کیلئے غیر مناسب ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کی سکیورٹی کیلئے موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے بجائے متبادل طریقہ اپنایا جائے۔

وزیرداخلہ نے غیرملکی وزیٹرز سے موبائل اور نقدی چھینے جانے کے واقعے کے بعد موٹرسائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :