تیزاب پھینکنے کا الزام: شہزاد اکبر کا لندن میں حکومت پاکستان کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا امکان

شہزاد اکبرپرگزشتہ برس 26 نومبرکو ان کے گھرکے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا، تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا: شہزاد اکبر کا دعویٰ— فوٹو:فائل
شہزاد اکبرپرگزشتہ برس 26 نومبرکو ان کے گھرکے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا، تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا: شہزاد اکبر کا دعویٰ— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے لندن ہائیکورٹ میں حکومتِ پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

شہزاد  اکبرپرگزشتہ برس 26 نومبرکو ان کے گھرکے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔ شہزاد اکبر کے مطابق چشمہ پہننے کے سبب ان کی آنکھ بچی ورنہ بینائی ضائع ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ اورنفسیاتی طورپرزخمی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اکتوبر2023 میں پاکستان ہائی کمیشن ان کےگھرکاپتہ جاننےکی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔ شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی پیر کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کوبھجوادی۔

مزید خبریں :