پاکستان
02 فروری ، 2013

کراچی: شہری خوف میں مبتلا، واشنگ مشین کے ٹائمر کو بم سمجھ لیا

کراچی: شہری خوف میں مبتلا، واشنگ مشین کے ٹائمر کو بم سمجھ لیا

کراچی… کراچی کے شہری خوف میں مبتلا ہونے لگے ہیں، اورنگی ٹاوٴن میں واشنگ مشین کے ٹائمر کو بم سمجھ لیا، شادی بیاہ میں چلنے والے پٹاخے بھی دھماکے لگتے ہیں، رسی کو سانپ سمجھنا اور پتہ کھڑکا بندہ بھڑکا تو محاورے ہیں، لیکن کراچی کے شہری آج کل ان محاوروں کی عملی تفسیر بنے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، لوٹ مار کی وارداتوں اور امن و امان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی نے شہریوں کو عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کررکھا ہے۔ خوف کا یہ عالم ہے کہ شادی بیاہ میں چلنے والے پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ راستہ بدل لیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہگزشتہ رات اورنگی ٹاوٴن مومن آباد میں پیش آیا جہاں لوگوں نے فقیر کالونی روڈ پر پڑی ایک مشکوک ڈیوائس دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ مومن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک بند کردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک ڈیوائس کو چیک کیا تو وہ واشنگ مشین کا ٹائمر نکلا جس کے بعد پولیس نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

مزید خبریں :