Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

حیدرآباد: مکی شاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حیدرآباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا ہوا تاہم دھماکے میں ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈکریکر کا تھا، دھماکے سے ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی حکام جائے واقعہ پر پہنچ گئے تھے، شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں  پر روک دیا گیا تھا تاہم بی ڈی ایس عملے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دینے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حالیہ دھماکا ایک کالعدم قومپرست جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتش جاری ہے۔

مزید خبریں :