Time 12 مئی ، 2024
کھیل

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔

وطن واپسی پر  پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، سابق کپتان چوہدری اختر رسول، محمد ثقلین اور  انجم سعید سمیت دیگر سابق کھلاڑیوں  اور  ہاکی شائقین نے لاہور ائیرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر رانا مشہود نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے دس ، دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان نے 13سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا، جاپان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

 فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔  

پاکستان نےگز شتہ ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا، پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

مزید خبریں :