دنیا
17 جنوری ، 2012

عراق میں کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک 28 زخمی

بغداد… عراق میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ بم دھماکے کا پہلا واقع موصل شہر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں کھڑی گاڑی میں ہوا۔ جس میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔حکام کو اسی علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی بھی ملی،دوسرا دھماکہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں سو کیلو میٹر دور Hilla شہر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق بمبار گاڑی چلا رہا تھا کہ بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

مزید خبریں :