Time 15 مئی ، 2024
پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں: پاور ڈویژن

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی: پاور ڈویژن
 آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی: پاور ڈویژن

پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ 

اس سے پہلے آئی ایم ایف کو  جولائی سے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مزید 150 ارب روپے کے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ 

پاکستان نے رواں مالی سال کے آخر تک گرشی قرضہ 2ہزار 300 ارب روپے تک محدود رکھنےکا وعدہ کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز  میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیرمساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :