پاکستان
03 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن تحلیل ہوگا، نہ چیف الیکشن کمشنر ہٹایا جائیگا، فاروق نائیک

الیکشن کمیشن تحلیل ہوگا، نہ چیف الیکشن کمشنر ہٹایا جائیگا، فاروق نائیک

کراچی … وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کی رو سے بنا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو ہٹایا جاسکتا ہے ، نہ کمیشن تحلیل کیاجاسکتاہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر کی صوابدید ہے، وہی اعلان کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزیراعظم کے مشورے پر صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر کی صوابدید ہے، وہی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی روسے بنا ہے، تحلیل نہیں کیا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر کو بھی نہیں ہٹایا جاسکتا۔ وفاقی وزیر مزید کہتے ہیں کہ ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ کا اتفاق رائے ضروری ہے، نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان گفت و شنید ہوگی۔

مزید خبریں :