پاکستان
03 فروری ، 2013

سالانہ 32ارب روپے گیس چوری اورنقصانات کی نذر،اوگرا رپورٹ

سالانہ 32ارب روپے گیس چوری اورنقصانات کی نذر،اوگرا رپورٹ

اسلام آباد…اوگرا کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کی گیس کمپنی میں چوری اورنقصانات8فیصدہے۔گیس چوری ونقصانات کے9.60ارب روپے صارفین کومنتقل نہیں ہو نے دیے گئے۔اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والی2011-12 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال ایل پی جی انفراسٹرکچرمیں50کروڑروپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔سوئی ناردرن اورسدرن کی گیس چوری اورنقصان بڑھتے جارہے ہیں،سوئی سدرن میں گیس چوری ونقصانات ہدف سے دگنااورسوئی ناردرن میں گیس چوری و نقصانات ہدف کے دگنا سے بھی زیادہ ہے،سالانہ 32ارب روپے گیس چوری اورنقصانات کی نذرہورہے ہیں،دونوں گیس کمپنیوں کی گیس چوری اورنقصانات کی شرح بڑھ گئی،گیس چوری اورنقصانات کے باعث صارفین کیلیے گیس مہنگی ہوئی،اوگرانے گیس چوری اورنقصانات کاہدف4.5فیصدرکھاتھا،سوئی ناردرن کی گیس چوری اورنقصانات11فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :