پاکستان
03 فروری ، 2013

مری: چھانگہ گلی کے قریب کار کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، اہلیہ اور بچی زخمی

مری … چھانگلہ گلی کے قریب کار کھائی میں گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بچی شدید زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھانگلہ گلی کے قریب کتا روڈ پر کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عاشر جاوید جاں بحق ہوگئے، حادثے میں ان کی اہلیہ اور 2 سال کی بچی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈرن لیڈر عاشر جاوید کا تعلق واہ کینٹ سے تھا۔

مزید خبریں :