Time 30 مئی ، 2024
دنیا

امریکا میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر چین کا اظہار تشویش

امریکا میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر چین کا اظہار تشویش
فوٹو: فائل

چین نے امریکا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں چین کا کہنا ہے کہ 2023 میں امریکا میں انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہوتی رہی، عام افراد کے بنیادی حقوق اور آزادیاں نظر انداز کی جاتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق افریقی اور ایشیائی امریکیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی خدمات جیسے شعبوں میں سنگین نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سیاست دانوں نے تارکین وطن کے حقوق اور بہبود کو ترک کر دیا۔

مزید خبریں :