کاروبار
04 فروری ، 2013

رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر 114ارب خرچ ہو ئے

رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر 114ارب خرچ ہو ئے

اسلام آباد… رواں مالی سال وفاق کی جانب سے ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 114ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات کے مطابق یکم فروری2013 تک انفراسٹرااسٹرکچر کے ترقی کے منصوبوں کیلئے 62ارب 70کروڑ روپے اور سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 48ارب 70کروڑ روپے جاری کیئے گئے ، اس عرصے میں 2005 کے زلزلے سے تباہ حال علاقوں کی بحالی کے لیے کیلئے 2ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال عوام کی فلاح کے منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے کے قریب رقم مختص کی ہے۔

مزید خبریں :